کیا حکومتی تحویل میں ادارے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے اسد عمر

 
0
401

فارچون 500 میں شامل120 چینی کمپنیوں میں 83حکومتی ادارے ہیں،ٹوئٹ
اسلام آباد ستمبر 29 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ کیا حکومتی تحویل میں ادارے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے حالانکہ فارچون 500 میں شامل120 چینی کمپنیوں میں 83حکومتی ادارے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آخر حکومتی تحویل میں اداروں پر کیوں اعتماد نہیں کیاجاتا حالانکہ فارچون 500میں شامل 120چینی کمپنیوں میں 83 حکومتی ادارے ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں پہلی 10کمپنیوں میں سے 8حکومتی کمپنیاں ہیں جبکہ چین 30سال سے دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے