دریائے سندھ پر کالا باغ تو ایک طرف بھاشا ڈیم بھی نہیں بن سکتا ، وزیرتعلیم سندھ

 
0
421

بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا، اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا،سیدسردار شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب
کراچی ستمبر 29 (ٹی این ایس): وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر بھاشاڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم نہیں بنے گا، میں اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا۔ہفتہ کو وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم کوجادوکی چھڑی سے ٹھیک کرنا بس میں نہیں ، تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرتعلیم نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا، میں اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا، تعلیمی نظام کو سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر اون کرنا ہوگا۔
سردارشاہ نے کہا کہ مجھ سے تقریر کی امید کریں اداکاری نہیں کرتا، تہذیب ہماری پہچان ہے، ہم اس کو پرانا پاکستان کہتے ہیں،ایک ایک ایم پی اے ذمہ داری اٹھالے تو168اسکول ٹھیک کرسکتے ہیں۔ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر کالا باغ تو ایک طرف بھاشا ڈیم بھی نہیں بن سکتا، یہ ڈیم نہ قابل عمل ہے نہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بہتر ہے، دریاؤں کا پانی بیچ دیا گیا، سسٹم میں پانی ہی نہیں، یہاں ریت اڑ رہی ہے اور آپ ڈیم بنانے چلے ہیں۔وزیرتعلیم نے کہا زمینوں پرقبضے کی بات کی گئی مگرمنی بیگم کی زمین پرقبضہ بھول گئے، دو بھائیوں نے منی بیگم کی 16 ایکڑ زمین صرف بیانہ دے کر ہتھیالی۔