وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے: وزیراعظم ہاؤس  کی وضاحت

 
0
454

راولپنڈی، ستمبر 08(ٹی این ایس):  وزیراعظم ہاؤس  نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس  نے   اپنے ایک وضاحتی بیان میں  کہا کہ وزیراعظم آفس سے اس قسم کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا، وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دےدیا۔ترجمان  نے کہا کہ اس معاملے کے ذمے داران افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی، عوام اس قسم کی جعلی اور گمراہ کن اطلاعات پر یقین نہ کریں۔