SHO رتہ امرال راشد کیانی کی دبنگ کاروائی

 
0
1235

راولپنڈی 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): SHO رتہ امرال راشد کیانی کی دبنگ کاروائی،رابری، سٹریٹ کرائم اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شابی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر ایس ایچ او رتہ امرال نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے چھینی گئی رقم 10ہزار روپے، چوری شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ زیب عرف شابی جبکہ ساتھیوں میں عمیر اور حمزہ شامل ہے، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے.