وزیراعظم عمران خان کے اُستاد انتقال کر گئے

 
0
1975

لاہور جنوری 02 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کےاُستاد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 101 برس تھی۔ جیفری ڈگلس وزیراعظم عمران خان کے اُستاد بھی رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے اپنے استاد میجر جیفری ڈگلس کو ان کی 101 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی۔ میجر جیفری ڈگلس ایچی سن کالج لاہور میں عمران خان کے استاد رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میجر جیفری ڈگلس کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی ۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران خان کے اُستاد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا

Wishing my teacher at Aitchison College Major Geoffrey Douglas Langlands a very happy 101st Birthday

Posted by Imran Khan (official) on 2018 m. spalio 21 d., sekmadienis