ایف بی آر نے قیمتی جائیدادیں رکھنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی، دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی والے 120شہریوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

 
0
328

لاہور جنوری 04 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قیمتی جائیدادیں رکھنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ، دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی والے 120شہریوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے دوکروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی رکھنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی تیز کردی ہے ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے 120 بڑے غیر رجسٹرڈ پراپرٹی مالکان کی فہرست ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو بھجوائی تھی ۔جس پر ایف بی آر نے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کے 120لاہوری مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔