سلمان تاثیر پکے جیالے اور جمہوریت کے سپاہی تھے،بلاول بھٹو زرداری، وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی 8ویں برسی پر پیغام

 
0
584

کراچی جنوری 04 (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر پکے جیالے اور جمہوریت کے سپاہی تھے، شہید سلمان تاثیر کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا۔سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی 8 ویں برسی پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلمان تاثیر پکے جیالے اور جمہوریت کے سپاہی تھے، وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے۔انہوںنے کہا کہ سلمان تاثیر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے، ظلم و جبر کا نشانہ بننے کے باوجود تاثیر خاندان کا عزم و حوصلہ غیرمتزلزل ہے، شہید سلمان تاثیر اور ان کے اہل خانہ کو اس موقع پر سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید سلمان تاثیر کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا، زوال پسند قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔