سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈمارا ڈالا

 
0
271

بنوں ااگست06 (ٹی این ایس) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی جس پر مقابلہ شروع ہوگیا۔ دونوں اطراف سے کراس فائرنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔