سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ( کل) منائی جائیگی

 
0
524

کراچی جنوری 04 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ (کل) 5 جنوری بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں پی پی پی کی طرف سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری کا پورا مہینہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 5جنوری 1928ء کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1967 ء میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 1970ء کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔ بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔