1985 میں شیخ رشید کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا، اب دو ارب کی جائیداد ہے، تحقیقات کی جائیں، مسلم لیگ (ن)کا مطالبہ

 
0
585

اسلام آباد جنوری 05 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1985 میں شیخ رشید کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا ، اب دو ارب کی جائیداد ہے ، ایم کیو ایم کی بھتہ سے ساڑھے تین ارب کی پراپرٹی ضبط کی گئی ، اس شخص کی پراپرٹی بھی ضبط ہونی چاہئے ،سپیکر قومی اسمبلی شیخ رشید کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں ، شہباز شریف دیانتداری اور محنتی لیڈر ہے ،ْ شیخ رشید کے الزامات بے بنیاد ہیں ،ْ ڈھائی ماہ کی کوششوں کے باوجود نیب اپوزیشن کا جانبداری سے احتساب کر رہا ہے ،ْایک آنے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ،ْ وزیر اعظم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے ایک ڈیسکون کا کیس ہی کافی ہے ،ْشیخ رشید جھاڑو پھرنے کی بات عمران خان کے بارے میں کہہ رہا ہے ،ْیہ ایک بھی ٹرین نہیں چلا سکتے سعد رفیق کے کاموں کو اپنا بتائیں گے ،ْ اپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہونگی۔ہفتہ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرر یلوے شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کی ۔ رانا ثناء ا للہ نے کہا کہ بے شرم شخص نے شہباز شریف کے بارے میں بات کی ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف دیانتدار اور محنتی لیڈر ہے ،ْ پاکستان کو اندھیروں سے دور کیا،دہشتگردی کم کی ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ڈھائی ماہ کی کوششوں کے باوجود نیب اپوزیشن کا جانبداری سے احتساب کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر ایک آنے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت لی ہے۔رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میاں شہباز شریف کے بارے میں الزامات لگائے گئے ،ْمیاں شہباز شریف وہ دیانتدار آدمی ہے جس نے 10 سال صوبے کی خدمت کی۔راناثناء اللہ نے کہاکہ 1985 میں شیخ رشید کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا ،ْ اب شیخ رشید کے پاس 2 ارب کی جائیداد ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا ہے ،ْاس آدمی کے پاس پچاسی سے پہلے ایک پائی نہیں تھی ،ْایک چار مرحلے کا گھر والد کے نام پر تھا ،ْاب ان کی دو ارب کی پراپرٹی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ثبوت حاصل کر لئے ہیں ،بتائیں یہ ارب پتی کیسے بن گیا اگر کوئی ذرائع آمدنی نہیں ہے تو پیسہ کہاں سے آیا انہوںنے کہاکہ جہاد کے نام پر ٹریننگ کیمپ کھول کر جوا کراتا رہا ،ْایم کیو ایم کی بھتہ سے ساڑھے تین ارب کی پراپرٹی ضبط کی گئی ،ْ اس شخص کی پراپرٹی بھی ضبط ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ فون کر رہے ہیں،اس نے جس سے جو چیز لی واپس نہیں کی ،ْ سائن کرنے کیلئے قلم لے کر واپس نہیں کرتا ۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف لوگ باہر سے آکر گواہی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوکںنے کہاکہ اسحاق ڈار سے بھی پانچ ہزار پاؤنڈ 1995 میں لئے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ٹیکس گوشواروں میں اس کے ٹیکس اور جائیداد میں بہت فرق ہے ،ْتمام دستاویز آ گئی ہیں ،ْامریکہ ،ْبرطانیہ اور گوجرانوالہ سے لوگ فون کر کے شیخ رشید کی شکایات کر رہے ہیں۔اس موقع پر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ سندھ کی چیخیں تو بند ہوگئیں اب انکی چیخیں نکلنے والی ہیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کا جواب مل گیا ہے ،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کرنے کی خواہش کاٴْاظہار کیا ہے ،ْاگلے ہفتے چیئرمین نیب سے ملاقات کا شیڈول بنا رہے ہیں ،ْاپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہونگی ۔ایک سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے میں ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہئے ،ْ وفاقی وزراء کے بیانات نکالیں اور ہمارے بھی سنیں ،ْیہ ایسی زبان استعمال کرنے میں پہل کرتے ہیں ،ْپارٹی رہنماؤں ووٹرز اور سپورٹرز کے دبائومیں انہیں ایسا ہی جواب ملے گا ،ْان لوگوں نے ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کے آنے سے ملکی حالات دگرگوں ہیں ،ْعوام جانتے ہیں کہ ملک کا نجات دہندہ شریف برادران ہیں ،ْحکمران اس لئے کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ ان کی بات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ۔انہوںنے کہا کہ شیخ رشید سب سے بدتمیزی کرتا ہے ،ْیہ برقعہ پہن کر دو ہزار لینے مصطفی کھر کے پاس جاتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ یہ درست کہا جا رہا ہے کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی ،ْجھاڑو پھرنے کی بات عمران خان کے بارے میں کہہ رہا ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ نواز شریف 23 ،شاہد خاقان اٹھارہ ارب ڈالر کے ریزرو چھوڑ کر گئے ،ْکل کوئی بھی بات کریگا تو اس کا حشر فرخ سلیم جیسا ہو گا ،ْیہ دھوکہ باز لوگ ہیں۔انہوں نے شیخ رشید ا حمد پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بھی ٹرین نہیں چلا سکتے ،ْیہ سعد رفیق کے کاموں کو اپنا بتائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اس شخص نے فتح جنگ میں شریف آدمی کی زمین پر قبضہ کیا ،ْملک کے محسنوں کو آپ گالی دیتے ہیں ۔انہوکںنے کہاکہ شہباز شریف کی وجہ سے پنڈی ایک ماڈل شہر نظر آتا ہے ،آپ نے کیا کیا ہے ملک میں آج کھلے عام کرپشن ہو رہی ہے کل ایک بات ،آج دوسری بات ،یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ایک سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے ایک ڈی سکون کا کیس ہی کافی ہے ،ْاگر یہ ٹھیکہ نہ دیا گیا تو ڈیم نہیں بنے گا ،ْاگر ٹھیکہ دیا تو یہ سب جیل جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ قوم کو باور ہونا چاہیے جو کنٹینر پر چڑھ کر لوگوں پر تہمت لگاتا تھا ۔