حکومت کی نایاب پرندوں کے ،شکار کیلئے گائیڈ لائن جاری شکارکی فیس1 لاکھ امریکی ڈالرہوگی، 100 پرندوں تک شکارکی اجازت ہوگی، فیس امریکی ڈالرز میں ادا کرنا ہوگی، کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوگی۔ سفارتی ذرائع

 
0
1429

اسلام آباد جنوری 05 (ٹی این ایس): حکومت نے نایاب پرندوں کے شکار کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی، جس کے تحت شکارکی فیس1 لاکھ امریکی ڈالرزہوگی ،100 پرندوں تک شکار کی اجازت ہوگی،فیس امریکی ڈالرز میں ادا کرنا ہوگی، کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نایاب پرندوں کے شکار کو آنے والوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز تمام متعلقہ سفارتخانوں کوبھی پہنچا دی گئی ہیں۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ نایاب پرندوں کے شکارکی فیس1 لاکھ امریکی ڈالرزہوگی۔ گائیڈ لائن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ 100 پرندوں تک شکار کی اجازت ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق نایاب پرندوں کے شکار کرنے والوں کو امریکی ڈالرز میں فیس ادا کرنا ہوگی۔ اسی طرح تمام شکار کئے گئے پرندوں پر کسٹم ڈیوٹی الگ سے دی جائے گی۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ فیس کے علاوہ شکار کرنے والوں کو متعلقہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرانا ہوگا۔تمام متعلقہ صوبے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں۔ اسی طرح نایاب پرندوں کے شکار کی جگہ کی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔ واضح رہے بعض عرب ممالک کے شہزادے پاکستان کے علاقوں میں نایاب پرندوں کا شکار کرنے ہر سال آتے ہیں۔ ان لوگوں کو حکومت کی جانب سے باقاعدہ اجازت دی جاتی اور سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ قطری شہزادے بھی پاکستان ہرسال آتے ہیں اور نایاب پرندوں کا شکار کرتے ہیں۔تاہم موجودہ حکومت نے نایاب پرندوں کے شکار پر سخت شرائط عائد کردی ہیں۔ حکومت نے نایاب پرندوں کے شکار کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی، جس کے تحت شکارکی فیس1 لاکھ امریکی ڈالرزہوگی ،100 پرندوں تک شکار کی اجازت ہوگی،فیس امریکی ڈالرز میں ادا کرنا ہوگی، کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوگی۔