گلبر گ میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کے زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

 
0
674

لاہور جولائی17(ٹی این ایس) لاہور کے علاقے گلبر گ میں شہر ی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کے زیورات ، موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گلبرک بی بلاک میں 4ڈاکو گاڑی میں سوار ہوکر شہری احسن نسیم گھر کے باہر اترے اور گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 10لاکھ مالیت کے زیورات ،موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے احسن نسیم کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے