ملتان ٗ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ٗسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور منشیات فروشوں سمیت25 ملزمان گرفتار

 
0
349

ملتان جولائی17(ٹی این ایس )پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پیر کوپولیس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 22 اشتہاریوں، 2 منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ٗ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔