گجرات ٗ جیل ملازم کی مبینہ طورپر تنخواہ نہ ملنے پر جیل کے اندر فائر نگ ٗ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

 
0
390

گجرات جولائی17(ٹی این ایس )گجرات میں جیل ملازم نے مبینہ طورپر تنخواہ نہ ملنے پر جیل کے اندر فائر نگ کر دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو جیل کے ایک ملازم نے مبینہ طورپر تنخواہ نہ ملنے پر جیل کے اندر فائرنگ کر دی ۔جیل کے ملازم نے الزام عائد کیا کہ تنخواہ مانگنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے گالیاں دیں جس پر اس نے غصے میں آکر فائرنگ کر دی ۔واقعہ کے بعد ملازم صدام کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جیل سپرنٹنڈٹ نے ملازم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ملازم کو تنخواہ مل چکی ہے اور صدام نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔