کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،ڈی جی رینجرز سندھ

 
0
389

بحیثیت فرد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں،میجر جنرل محمد سعید کا اقرا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

کراچی جنوری 09 (ٹی این ایس): ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اوراس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بحیثیت فرد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو اقرا یونیورسٹی میں اِقرا یوتھ پارلیمنٹ کے تھرڈ سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں یونیورسٹی آمد پر چیئرمین حنید لاکھانی ،انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اوراس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ بحیثیت فرد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں ۔ اس سلسلے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ رحجانات اور سماجی خدمت کو فروغ حاصل ہو۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئرمین، اساتذہ اور طلبہ نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔