حکومت نے معاشرے سے غربت، ناخواندگی اور نفرت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

 
0
372

ترقی کی رفتاربڑھانے کیلئے قومی اثاثوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا‘ معاون خصوصی برائے سیاسی امور

اسلام آباد 09 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت نے معاشرے سے غربت، ناخواندگی اور نفرت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے،ترقی کی رفتاربڑھانے کے لئے قومی اثاثوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے ملک کے سماجی اور اقتصادی نظام میں تبدیلیاں لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ترقی کی رفتاربڑھانے کے لئے قومی اثاثوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آنے والے سالوں میں ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔