اسلام آباد(ٹی این ایس)پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

 
0
39

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کل (پیر)کوکیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو سمری بھیج دی ہے، قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2024 سے ہوگا۔
حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان ہے۔
حکومت کو مٹی کا تیل فی لیٹر 3 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔