اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت میں بارش، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،پانی کی سطح کم کرنے کے لیے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے سپل ویز کھولنے کی تیاریاں مکمل ، اے سی نیلوز کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئیں،تمام پلوں اور قریبی ایریاز میں پولیس اور ریسکیو ٹیمز موجود ہونگی ، شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔













