اسلام آباد(ٹی این ایس)مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 
0
38

سنی علما کونسل کے سینیئر رہنما اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے مولانا مسعود الرحمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ملزم کو منڈی بہاوالدین ،ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا، 2ملزمان ریکی اور باقی 2فائرنگ کرنے پر مامور تھے۔یاد رہے کہ مولانا مسعود کو چند دن قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کو ایک فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔