ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کی پولیس متحرک، مختلف کارروائیوں میں 03 مفرور، ایک اشتہاری سمیت 27 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فونز ، گٹکا، ماوا، چرس اور ٹی ٹی پستول برآمد، مقدمہ درج

 
0
341

کراچی جنوری 12 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانوں کی پولیس متحرک مختلف کارروائیوں کے دوران 03 مفرور اور ایک اشتہاری سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل چوری شدہ موٹر سائیکل موبائل فونز گٹکا ماوا چرس ٹی ٹی پستول آوان گرنیڈ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر کس لی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مفرور ملزمان ایک اشتہاری سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروش مضرِ صحت گٹکا ماوا والے اور موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان کے ساتھ ساتھ نادرن بائی پاس کے رستے کراچی میں اسمگلنگ ہونے والے ایرانی ڈیزل چھالیہ اور ممنوع اشیاء برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان کی خصوصی ہدایت پر سخت ناکہ بندی کے پیش نظر ڈیزل اسمگلنگ کرنے والے نت نئے طریقے آزمانے لگے ڈمپر میں خفیہ خانے بناکر ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہے تھے جسے منگھوپیر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا جبکہ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن اور ڈی ایس پی سعید آباد کی کاوشوں سے 10 جنوری 2019 کو آٹھ سالہ چاہت نامی بچی گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کو انٹیلیجنس کے ذریعے ڈھونڈ کر اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا ہے واضع رہے کہ ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کتھیان نے اپنے ضلع کے تمام تھانیداروں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں