الیکشن کمیشن نے کوٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا

 
0
533

اسلام آبادجولائی17 (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق منتخب نمائندے 16 اگست کو ان کا انتخاب کریں گے۔ کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 اور 21 جولائی کو جمع کرائے جا سکیں گے جن کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 27 جولائی کو کی جا سکیں گے جبکہ انہیں 31 جولائی کو نمٹایا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی یکم اگست کو واپس لئے جا سکیں گے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پولنگ 16 جبکہ کامیاب امیدواروں کا اعلان 17 اگست کو کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کا حلف 28 اگست کو لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والا ذمہ دار کسی بھی ترقیاتی سکیم کا اعلان اور افتتاح نہیں کر سکے گا