حکومت کا غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو باقاعدہ اور باضابطہ بنانے کیلئے افغان سیٹزن کارڈ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

 
0
4591

اسلام آبادجولائی17 (ٹی این ایس) حکومت پاکستان نے غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو باقاعدہ اور باضابطہ بنانے کے لئے افغان سیٹزن کارڈ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت سیفران کے مطابق اس حوالے سے افغان شہریوں کی سہولت کے لئے ملک بھر میں 21 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں ابتدائی مرحلے میں اس کا آغاز 20 جولائی سے اسلام آباد اور پشاور سے کیا جا رہا ہے وزارت سیفران کے مطابق یہ سکیم فعال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے لئے نہیں ہے وزارت نے افغان شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مفت افغان سیٹزن کارڈ حاصل کریں جس کی بدولت وہ حکومت افغانستان کی سفری دستاویزات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے وزارت نے کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ افغان شہری ہونے کے ثبوت کے طور پر اپنی کوئی بھی دستاویز ہمراہ لائیں ہر مرکز پر مدد اور رہنمائی کی لئے حکومت افغانستان کے نمائندے بھی موجود ہونگے اسلام آباد میں یہ مرکز پلاٹ نمبر 7 سینٹری مارکیٹ آئی الیون تھری جبکہ پشاور میں 48 ای سید جمال الدین افغانی روڈ ابدرہ، یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم کیا گیا ہے