فواد چوہدری اپنے کام سے آئے، سندھ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ، یہ صوبہ سندھ ہے کسی کی کیٹی یا انور مجید کی شوگر مل نہیں کہ پابندی لگادی جائے گی، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے بات چیت

 
0
333

کراچی جنوری 15 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے کام سے آئے ہیں لیکن سندھ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔یہ صوبہ سندھ ہے کسی کی کیٹی یا انور مجید کی شوگر مل نہیں کہ پابندی لگادی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف نااہل اور عمران خان صادق و امین ہیں۔انہوںنے کہا کہ معصوم بچے کو عوام نے پورے ملک سے فارغ کردیا پیپلزپارٹی والوں کو غلامی میں وزارتیں ملی ہیں۔لوٹ مار اور حرام کھانے پر پکڑے جانے والے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں ۔مراد علی شاہ اومنی گروپ کا الہ دین کا چراغ ہی.ہم فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے لیکن بلاک ضرور بن رہا وہ ہے کونسا وہ الگ بات ہے۔انہوںنے کہا کہ مراد علی شاہ کا جن جے آئی ٹی نکالے گی۔مراد علی شاہ نے سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا۔یہ صرف سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قائم علی شاہ کی دل سے عزت کرتے ہیں ان کا اندازاپنا ہے