ہم جب چاہیں سندھ حکومت کا غبارہ پھٹ جائے گا، سندھ حکومت گیس کاغبارہ ہے، جس کی پن بھی ہمارے پاس ہے،جو سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پی پی کا راج رہنا ہے وہ پنجاب سے سیکھ لیں، پنجاب کی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا، آصف زرداری کی بادشاہت ختم چکی ہے، فواد چوہدری

 
0
401

کراچی جنوری 15 (ٹی این ایس): وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت گیس کاغبارہ ہے، جس کی پن ہمارے پاس ہے، جب چاہیں گے غبارہ پھٹ جائے گا،جو سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پی پی کا راج رہنا ہے وہ پنجاب سے سیکھ لیں،پنجاب کی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا، آصف زرداری کی بادشاہت ختم چکی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سندھ میں آنے سے پیپلزپارٹی پریشان ہوگئی ہے۔کراچی میرا شہر ہے ،جب چاہوں کراچی آسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پی پی کا راج رہنا ہے وہ پنجاب سے سیکھ لیں۔جس طرح پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہوا اسی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا۔سندھ میں اومنی گروپ اور آصف زرداری کی بادشاہت ختم چکی ہے۔پی پی حکومت گیس کے غبارے کی طرح ہے ۔پن ہمارے پاس ہے۔ہم چاہیں گے توغبارہ پھٹ جائے گا۔پنجاب میں 30سال بعد ن لیگ کا تختہ الٹا ہے ایسا الٹا ہے کہ ن لیگ کا کوئی آدمی نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز چھوڑیں پیپلزپارٹی سے اپنے ایم پی ایز سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ملک میں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے ہمیں ایم پی ایز کیوں چھوڑیں گے؟فواد چودھری نے کہاکہ سمجھ نہیں آتا کہ ابھی تک آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کوگرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟نیب کی اس مقدمے میں رفتار کافی سست ہے۔نیب کو چاہیے ان کو فوری گرفتار کرے اور تفتیش کو آگے بڑھائے، سپریم کورٹ نے نیب کو 2مہینے میں تفتیش مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ایک تفتیش جے آئی ٹی نے کی ہے یہاں کسی کی زبانی شواہد تونہیں ہیں بلکہ کاغذ بول رہے ہیں۔یہ جعلی اکاؤنٹس کا کیس ہے،ابھی تک آصف زرداری بلاول ہاؤس میں ہیں اور دوسرے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کی نہیں کرپشن کی بات کرتے ہیں۔18ویں ترمیم کے فائدے بھی بہت ہیں لیکن اس کے ذریعے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔کتے بھی جہازوں میں سفر کررہے ہیں۔ان سے پیسوں کا پوچھیں توجمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔ان سے حساب مانگ لیں تو18ویں ترمیم اور جمہوریت کوخطرہ پڑ جاتا ہے۔