آئی ایم ایف سے معاہدہ کب ہوگا،وزیر خزانہ نے بتا دیا

 
0
110

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہو جائیگا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو روز میں بحال ہوجائیگا، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پربھی اعتراض نہیں، 12 لاکھ روپے پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگےگا۔

واضح رہے کہ وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے گزشتہ روز آئی ایم ایف معاملے پر امریکا سے مدد لینے کی تصدیق کی تھی۔