آمدہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار تحصیل چیئرمین سردار ہارون الرشید اپنی الیکشن مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور بڑے بڑے وعدے اور دعوے کر رہے ہیں

 
0
175

ہری پور 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آمدہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار تحصیل چیئرمین سردار ہارون الرشید اپنی الیکشن مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور بڑے بڑے وعدے اور دعوے کر رہے ہیں جو شخص اپنے ووٹرز سپورٹرز کی یاکسی بھی بندے کی کال نہیں اٹھاتے یہ آپ کے حقوق کی جنگ کیسے لڑیں،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی اور سماجی ورکر ملک رضوان نے کہا، کہ نہایت ہی شریف النفس انسان ہیں،مگر جو شخص عوام کا خادم ہو ، عوام کے ساتھ مخلص ہو،اس شخص کو اپنی قیمتی ووٹ سے نوازے،میں خود پاکستان مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سپاہی ہوں،موجودہ وقت میں ضلع ہری پور میں جتنے کام یوسف ایوب خان نے کروائے ہیں،تحصیل نظامت کا الیکشن جب سردار مشتاق احمد خان نے لڑا،اس وقت ان کے مدمقابل سیاسی حریف افتخار احمد خان ایڈوکیٹ مرحوم تھے،اس وقت میں نے سردار محمد مشتاق خان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر ہر یونین کونسل میں ان کے ساتھ جا کر الیکشن کمپین میں ان کا بھرپور ساتھ دیا،میں اپنے ہری پور کے غیور باسیوں سے صرف یہ درخواست کروں گا،کہ موجودہ وقت میں جتنے بھی ضلع ہری پور میں کاموں کے جال یوسف ایوب خان اور ان کے بھائیوں نے کروائے ہیں،ضلع ہری پور کی نڈر بے باک عوام پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اختر نواز خان کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کروائیں،آپ یقین کریں گے،یوسف ایوب خان ضلع ہری پور میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ کروا کر آپ کی قیمتی ووٹ کا حق ادا کریں گے،ضلع ہری پور کی عوام تحصیل نظامت کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار اخترنواز خان کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں،