اسلام آباد مئی 17 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔
شریف خاندان نے معاشی دھشتگردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کیے رکھا۔معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) May 17, 2019