سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے شیخ فاضل اور گگوروڈ پر ایل پی جی سلنڈ ر استعمال، سموگ کا باعث بننے اور نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا

 
0
168

وہاڑی 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے شیخ فاضل اور گگوروڈ پر ایل پی جی سلنڈ ر استعمال، سموگ کا باعث بننے اور نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ایل پی جی استعمال کرنیوالی 2گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندر ج اور سموگ کا باعث بننے اور نامکمل دستاویزات پر 5گاڑیوں کوبند کروادیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان ایل پی جی کے استعمال سے گریز کریں انسداد سموگ کے حوالے سے مکمل تعاون کریں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گاڑیوں کی دستاویزات مکمل کریں، غیر قانونی کام ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔