وہاڑی 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم 13سے 17دسمبر 2021ء تک چلائی جائے گی جس میں 5سال تک کی عمر کے 5لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1718پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں والدین قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ صحت مند معاشرے کا حصول ممکن ہو سکے اورپاکستان کو پولیو فری ملک بناسکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرانجم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایس پی روبینہ عباس،ڈی او ایلیمنٹری چوہدری محمد یو نس،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عاصم ہدایت،ڈائر یکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر مسرت فرحان، سی او ایم سی راؤ محمد نعیم،ڈاکٹر احمد نواز، ڈسٹرکٹ سپورٹ اینڈ کمیونیکشن آفیسر یونیسف بلال احمد اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا کیلئے مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے گا پولیو مہم میں انسداد پولیو ٹیموں کی داخلی و خارجی راستوں، بس اسٹینڈز اور دیگر عوامی مقامات پر موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انسداد پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں گے اور قومی جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں گے۔