اسلام آباد 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): بحکم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات اسسٹنٹ کمشنر میڈم سدرہ نے اور انفورسمنٹ سی ڈی اے اسلام آباد نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کری روڈ پینڈوریاں میں کورنگ پل کے ارد گرد نا جائیز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا بلڈوزر سے بانس کے کھوکھوں اور کوئیٹہ ہوٹل کو توڑ دیا گیا مگر کورنگ نالے کی جگہ پر مٹی ڈال کے جو جگہ پر قبضہ کیا گیا ہے اس مٹی کو نہی ہٹایا گیا جب آہریشن کی کاروائی کر کے میڈم سدرہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم سدرہ اور سی ڈی اے کا عملہ انفورسمنٹ اور پولیس فورس چلی گئی تو مافیا نے ہوٹل بھی ایکٹو کر لیا اور کھوکھے بھی دوبارہ ایکٹو ہو گئے اس موقع پر انجمن تاجران پینڈوریاں کے صدر جناب ناصر محمود کیانی صاحب نے کہا کے آپریشن بلا امتیاز قابضین مافیا کے خلاف ہونے چاہئیں اور کورنگ نالہ کھلا ہونا چائیے تا کے سیلاب کے دنوں میں جب نالے کا پانی آتا ہے تو پانی گرلز سکول اور ماڈل بوائے سکول کی طرف چڑھتا ہے تو ہمارے بچوں کو خطرہ ہوتا ہے تو ایسا ہم گز نہی ہونے دیں گے انہوں نے کہا کے ہم انجمن تاجران پیڈوریاں قبضہ مافیا سے گزارش کریں گے کے سرکاری املاک پر بالکل قبضہ نہ کریں ہم ان کے ساتھ بالکل کھڑے نہی ہوں گے ناصر محمود کیانی صدر انجمن تاجران پیڈوریاں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات اور چئیر مین سی ڈی اے جناب عامر احمد علی سے مطالبہ کیا کے آپریشن مستقل بنیادوں پر کیا جائے تا کے دوبارہ کوئی قبضہ کرنے کی ہمت نہ کرے













