اسلام آ باد تھانہ بھارہ کہو پولیس کی شہری کی درخواست پر بروقت کارروائی،چوبیس گھنٹے کے اندر جیب تر اش کو گرفتار کرکے رقم برآمد کر لی، برآمدہ رقم شہر ی کے حوالے کردی گئی،

 
0
256

اسلام آباد 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطابق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سکول ماسٹر تنویر احمد اعوان سفر کے دوران تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں جیب تراشی کا شکار ہوئے جس کی اطلاع بروقت تھانہ بارہ کہو پولیس کو کی گئی جس پر اے ایس پی، ایس ڈی پی او بھارہ کہو میڈم عقیلہ نیاز نقوی کی زیر نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر اسجد محمود تھانہ بارہ کہو،اے ایس آئی مختار نواز معہ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر جیب تر اش ملزم قادر خان ولد میر و خان سکنہ خیر پور سند ھ حال بری امام کو گرفتار کرکے دو لاکھ سے زائد کی رقم ملزمان سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی گئی جس پر ماسٹر تنویر احمد اعوان نے تھانہ بھارہ کہو اسلام آباد کی پولیس کا شکریہ ادا کیا، ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے شاباش دی ہے،