شیخ رشید کی جانب سے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا تحفہ، وزیر ریلوے نے خصوصی ملاقات کے دوران میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کیلئے خصوصی چیک پیش کیا

 
0
444

اسلام آباد جنوری 16 (ٹی این ایس): شیخ رشید کی جانب سے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا تحفہ، وزیر ریلوے نے خصوصی ملاقات کے دوران میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کیلئے خصوصی چیک پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملازت کا آج آخری روز ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کو ہر طبقے کی شخصیات کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خصوصی ملاقات کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے خصوصی چیک پیش کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے چیف جسٹس کو 6 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے 6 کروڑ روپے کا چیک پیش کیے جانے پر چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس کو ڈیموں کی تعمیر کیلئے چلائی گئی مہم پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ میاں ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس ملازمت کی مدت کل بروز جمعرات کو ختم ہو جائے گی۔