اقبال مارکیٹ اور سرجانی ٹاؤن پولیس کی کاروائی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، 7 موٹرسائیکلیں اور کٹربرآمد، ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھتیان

 
0
506

کراچی جنوری 16 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھتیان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ اقبال مارکیٹ اور سرجانی ٹاؤن پولیس کی کارروائیوں میں شادی ہال کے باہرلوٹ مار کرنےوالی خاتون سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے، جن کے نام رخصانہ عرف ریحان ،بلال، عاطف،اورساجد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروہ میں شامل خاتون رخصانہ ساتھیوں کے ساتھ مردوں کا حلیہ اپنا کرلوٹ مارکرتی تھی۔ ملزمان کاگروہ لوٹ کار کا سامان اور موٹرسائیکلیں گھرلا تے تھے جنھیں وہ کاٹ کرٹکڑے کر سکریپ کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے 7 موٹرسائیکلیں اور کٹربرآمدکیاگیا۔ مزید کہا کہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 51 سی میں مکان پرچھاپہ مارکر3 ملزمان کوگرفتارکیا ہے، ملزمان میں شاہد عرف چٹا،ابراہیم اور امانت عرف اخترشامل ہیں، جن سے 80 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی،