ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈیف اینڈ دم سکول کا دورہ

 
0
722

چکوال جنوری 17 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر (ڈیف اینڈ دم سکول)چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد ورک ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام بچوں جن میں بابینا ، گونگے، اور بہرے شامل ہیں کو مختلف تحائف اور چاکلیٹ دیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کلاس رومز میں جاکر بچوں کی تعلیم اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران مختلف بچوں نے اپنی آواز میں خوبصورت ترانہ ، کلمہ ، نظمیں پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ساتذہ سے بچوں کی تعلیم و تربیت اور حکومتی اقدامات پر عمل درآمد بارے استفسار کیا اور مجموعی طور پر سکول ہذا میں ڈسپلن ، پینے کے پانی اور صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا۔ اور سکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔