مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کو جاری فنڈز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، لیگی حکومت کے آخری سال وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کیلیے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیےگئے

 
0
381

اسلام آباد جنوری 17 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی حکومت نے آخری سال وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کوکروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئیے۔سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق لیگی حکومت کے آخری سال وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کیلیے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیےگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت کے آخری سال میں اپنے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو خوب نوازا۔وزراء کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئیے گئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان شاہ خرچیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے مخالفین نے انتخابی مہم میں ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔اس حوالے سے تفصیلات بھی منظر عام پر آچکی ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے ان کے دور حکومت کے آخری سال وزراء کی فوج کے لیے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے تھے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے آخری سال وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کوکروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئیے۔سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق وفاقی وزراء ،وزرائے مملکت کیلیے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیےگئے۔فنڈز تنخواہوں، الاؤنسز، ٹی اے ڈی اے، میڈیکل اخراجات کی مد میں جاری کیے۔کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو فنڈز جاری کیے۔واضح ہو کہ موجودہ حکومت نے جہاں غیر ضروری اخراجات پر قابو پایا وہیں وفاقی وزرا اور کابینہ کے صوابدیدی فنڈز کو بھی ختم کردیا ہے۔