انتظامی عہدوں پر شفاف تعیناتیاں شہر اقتدار میں تبدیلی کے اثرات عوام الناس تک پہنچنا شروع ہو گئے

 
0
620

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کے انتظامی عہدوں پر شفاف انداز میں میرٹ پر تعیناتیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے،انتظامی امور کے ماہر عامر احمد علی کی بطور چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی سے وفاقی دارلحکومت کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چیف کمشنر اسلام آباد نے اپنی تعیناتی کے احکامات جاری ہوتے ہی اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامے فروخت کے مقامات پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے بھی شیئر کرتے ہیں انتظامی امور میں وسیع تجربہ کے حامل چیف کمشنر اسلام آباد کی تعیناتی سے شہر اقتدار میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ پولیس اور ریونیو کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں زمینوں کی شفاف انداز میں منتقلی کیلئے مکمل کمپیوٹراز ریوینو سینٹر کا قیام عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک احسن قدم ہے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ملاوٹ مافیا سے پاک کرنے کیلئے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں میں محکمہ خوراک کی ٹیمیں متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کر رہی ہیں وفاقی ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے بھی عملی اقدامات کیئے ہیں تعلیمی اداروں کے قریب سیگریٹ،نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دوکانوں پر پہلے سے موجود نشہ آور اشیاء ضبط کرکہ مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر خصوصی مہم کا آغاز بھی کر رکھا ہے ایکسائز آفس میں عوام الناس کی سہولت کیلئے ون ونڈو سینٹر کے قیام سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی کر دیا گیا ہے کمپیوٹراز سسٹم کی تنصیب،خواتین اور بزرگوں کیلئے خصوصی کاونٹرز کا قیام سہولیات کی بروقت فراہمی کی جانب ایک قدم ہے، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کنگ حماد یونیورسٹی و اسپتال کی 237 کنال اراضی پر طویل عرصے سے قابض افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی سرکاری ذمین سے قبضہ واہ گزار کروا لیا دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز سید ذولفقار بخاری کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے زون 5 میں اوورسیز پاکستانیوں کی 102 کنال زمین سے بھی قبضہ واہ گزار کرواتے ہوئے علاقے میں باقاعدہ پولیس پکٹس قائم کر دی ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی اور ورکنگ ریلیشن میں بہتری سے شہر اقتدار میں تبدیلی کے اثرات نمایاں ہیں تاہم شہر اقتدار کے صنعتی زون میں تعینات اسٹنٹ کمشنر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر کاروائی نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے موصوف نے گزشتہ روز اختیارات اور طاقت کے ناجائز استعمال کی واضح مثال قائم کرتے ہوئے ایکسائز آفس کے احاطے سے 21 افراد کو گرفتار کروا دیا تمام افراد کو اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے احکامات پر گرفتار کرنے کے بعد انہی کی عدالت میں پیش کر کہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا شہریوں نے چیف کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات و طاقت کے ناجائز استعمال پر اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے