اختیارات کا ناجائز استعمال چیف کمشنر اسلام آباد اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں

 
0
690

اسلام آباد جنوری 19 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے اے سی انڈسٹریل ایریا کے احکامات پر گرفتار 21 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا پولیس اسٹیشن آئی نائن میں درج مقدمہ نمبر 26/19 کے مطابق ایکسائز آفس میں بطور سپریٹنڈنٹ فرائض سر انجام دینے والے مقصود نامی شخص نے پولیس کو آگاہ کیا کہ 21 افراد احاطے میں شہریوں کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کہ لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں ٹی این ایس کے رابطہ کرنے پر مقصود نامی اہلکار نے مقدمے کی مدعیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انکے آفس میں کسی سرکاری کام میں مداخلت نہیں ہوئی اسٹنٹ کمشنر نے انھیں زبردستی مقدمہ کا مدعی بنایا ہے دوسری جانب پولیس اسٹیشن آئی نائن میں تعینات ابرار شاہ نامی ڈیوٹی آفیسر نے بھی اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے دباو پر مقدمے کے اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر علاقے کے سربراہ ہیں انکے زبانی احکامات پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس اسٹیشن آئی نائن میں درج مقدمہ نمبر 26/19 میں درج تمام دفعات وقوعے سے مطابقت نہیں رکھتی پولیس اسٹیشن آئی نائن اور اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے مطابق گرفتار افراد بطور ایجنٹس شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے اس لیئے انہیں گرفتار کیا گیا لیکن اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کو ایکسائز آفس میں تعینات وہ پولیس اہلکار نظر نہیں آئے جو گزشتہ دو سال سے بھاری رشوت کے عوض یہاں تعینات ہیں اور ان پولیس اہلکاروں نے ایجنٹس پر مشتمل پوری فورس قائم کر رکھی ہے جو شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے اور ان اہلکاروں اور انکے ایجنٹس کے خلاف آئی نائن پولیس اسٹیشن میں دائر درخواستوں پر کاروائی بھی نہیں کی جاتی گزشتہ روز 21 افراد کی گرفتاری بعد بھی پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے ایجنٹس اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔