احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا

 
0
363

نیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 20سے 26 جنوری تک راہداری ریمانڈ کی درخواست دی تھی

لاہور جنوری 19 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آڈر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاری کیے، خواجہ سعدرفیق کو اسمبلی سیشن میں شرکت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے اور 20جنوری تا 26 جنوری راہدرای ریمانڈ دیا جائے۔جس پر احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سعد رفیق کا سات روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا ۔