ملک بھر میں منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منا نے کا فیصلہ، عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کی جانب مبذول کروانے کیلئے تمام صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی

 
0
395

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی 5 فروری بروز منگل کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اور تمام صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کی جانب مبذول کرانا ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز ، مباحثوں ، مذاکروں ، جلسے ، جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔دریں اثناء وفاقی وصوبائی حکومت نے بھی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔