اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےجو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی۔ عمران خان نے انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹری پر ڈالا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اب چند ماہ میں نالائق حکومت پاکستان کا بیڑا غرق کر رہی ہے۔ پاکستان مہینوں،ہفتوں میں نہیں دنوں میں نیچےجارہا ہے۔













