چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

 
0
439

اسلام آباد، نومبر 09 (ٹی این ایس):   دارالحکومت میں چہلم کے موقع پر نکلنے والےجلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ساجد کیانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ عثنا عشری جی سکس سے برآمد ہوگاجس کے روٹ کو کنٹنرز اور قناطیں لگا کر سیل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دوہزار اہلکار تعینات کئے جائینگے، جلوس کے روٹ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ جدید آلات سے سرچنگ کرے گا  جبکہ جلوس کے راستوں کی ہیلی کیم سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ سیکورٹی کیلئے ، ٹریفک ، اسپیشل برانچ کے سادہ لباس بھی اہلکار بھی تعینات ہونگے۔