ماڈل ٹاؤ ن واقعہ بھول گئے ؟دو بچوں کا سر عام قتل بھول گئے؟ خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش، شیریں مزاری نے تگڑا جواب دے دیا

 
0
423

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر شیریں مزاری نے حالیہ واقعے کو ن لیگ سے ورثے میں ملنے والی پنجاب پولیس کا کارنامہ قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال آپریشن کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اس واقعہ کی ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔آج قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد خواجہ آصف کی جانب سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ، اپنے دور حکومت میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاون کو بھلا کر خواجہ آصف نے کھل کر حکومت پر تنقید کی تو شیریں مزاری سے بھی رہا نہ گیا۔شیریں مزاری نے حالیہ واقعے کو ن لیگ سے ورثے میں ملنے والی پنجاب پولیس کی کارستانی قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وراثت میں ملی پنجاب پولیس کو درست کرنا ہوگا۔ماڈل ٹاؤ ن واقعہ بھول گئے ؟دو بچوں کا سر عام قتل بھول گئے ؟۔انکا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کومقابلےکی جرات ہوئی کیونکہ آپ نےپنجاب میں مقابلوں کی اجازت دی۔ہم وہی بھگت رہےہیں جو آپ نےپنجاب پولیس کےساتھ تباہی مچائی۔