شیریں مزاری الیکشن کمیشن پر پارلیمانی کمیٹی کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، خورشید شاہ، محمد میاں سومرو، فخر امام اور شیریں مزاری سمیت دیگر اراکین کی شرکت

 
0
359

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں. سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، محمد میاں سومرو، فخر امام اور شیریں مزاری سمیت دیگر رکن اسمبلی شریک ہوئے.دوران اجلاس شیریں مزاری کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی چیئر پرسن نامزد کیا گیا، محمد میاں سومرو نے ان کا نام تجویز کیا تھا. بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیریں مزاری کے بلا مقابلہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا. دوران اجلاس شیریں مزاری نے کہا کہ ا±مید ہے ہم انتہائی قابل ممبران اور پارٹی سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن میں ممبران کا تقرر کریں گے.انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارا فیصلہ متفقہ ہوگا تاکہ آئندہ کسی الیکشن پر سوال نہ کیا جاسکے. اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے ممبران کا تقرر کیا جانا چاہیے جس سے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں. اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درست ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی. سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، محمد میاں سومرو، فخر امام اور شیریں مزاری سمیت دیگر رکن اسمبلی شریک ہوئے.دوران اجلاس شیریں مزاری کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی چیئر پرسن نامزد کیا گیا، محمد میاں سومرو نے ان کا نام تجویز کیا تھا. بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیریں مزاری کے بلا مقابلہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا. دوران اجلاس شیریں مزاری نے کہا کہ ا±مید ہے ہم انتہائی قابل ممبران اور پارٹی سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن میں ممبران کا تقرر کریں گے.انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارا فیصلہ متفقہ ہوگا تاکہ آئندہ کسی الیکشن پر سوال نہ کیا جاسکے. اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے ممبران کا تقرر کیا جانا چاہیے جس سے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں. اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درست ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی.