پاکستان میں مطلوب ملزمان پرنئی سفری پابندیاں عائد کردی گئیں

 
0
277

ایف آئی اے نے عبوری قومی شناختی فہرست سے متعلق ایس او پی جاری کردیا
اسلام آباد جون 29(ٹی این ایس )پاکستان میں مطلوب ملزمان پرنئی سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مطلوب ملزمان کے نام 30 دن کیلئے عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈالے جائیں گے ٗدہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام فہرست میں ڈالے جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبائی پولیس سربراہان کی سفارش پر مشتبہ شخص کا نام فہرست میں ڈالا جا سکے گا، فہرست میں شامل شخص کو بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتار کیا جا سکے گا۔ایف آئی اے نے عبوری قومی شناختی فہرست سے متعلق ایس او پی جاری کردیا۔