میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ٗ بیس ہزار لیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیا

 
0
314

حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ٗ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ٗحادثے کی جگہ کو سیل کردیا گیا
میاں چنوں جون 29(ٹی این ایس )میاں چنوں نیشنل ہائی وے پرآئل ٹینکراْلٹنے سے 20 ہزارلیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیاٗ حادثے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی موٹر وے ریاض خان کے مطابق نیشنل ہائی وے لاہور موڑ پر آئل ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ٹینکر اْلٹ گیا، ٹینکر میں موجود 20 ہزار لیٹر فرنس آئل کھیتوں میں بہہ گیا ،حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو اور موٹر وے پولیس نے متعلقہ ایریا کو بلاک کرکے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ٗپولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔