ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شاہدخاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ٗسماعت منگل کو ہوگی

 
0
387

شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے ٗدرخواست گزار کا موقف
راولپنڈی جون 29(ٹی این ایس )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی نیدرخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ٗدرخواست کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔