ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیل میں منی سٹروک اٹیک، معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کر دیا گیا

 
0
377

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود پرپاکستان ٹیلی ویژن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔اور اس حوالے سے انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم گذشتہ روز ان کی جیل میں طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر شاہد مسعود کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا اور خون کے نمونے لیے گئے ہیں ۔منگل کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو طبی معائنے کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز لایا گیا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جیلمیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے میڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹرل جیل اڈیالہ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبیعت بگڑ گئی ۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود گذشتہ روز جیل میں بے ہوش کر گر پڑے تھے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں میڈیکل سپیریڈنٹ نے نیورو سرجن کو ہنگامی طور پر کال کی۔نیورو سرجن نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا چیک اپ کیا اور مخلتف ٹیسٹ بھی تجویز کیے۔رپورٹس میں مزید بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیل میں منی سٹروک اٹیک ہوا ہے۔ان کے پروڈیوسر کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبیعت ناساز تھی ۔انہیں 24 گھنٹے کے لیے اسپتال میں ڈاکٹر کی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کو کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کی ایم آر آئی بھی کی گئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود جسمانی طور پر کمزور ہو گئے ہیں تاہم ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔واضح رہے منی سٹروک کو عارضی اسکیمیک حملہ (ٹی آئی اے) کہا جاتا ہے ایسا حملہ تب ہوتا ہے جب دماغ کے ایک حصے کو عارضی طور پر خون کی فراہمی میں کمی آتی ہے۔