آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ڈی چوک میں افسران و جوانوں سے ملاقات

 
0
217

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ڈی چوک میں افسران و جوانوں سے ملاقات،آئی جی اسلام آباد نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوانوں کو شاباش دی،آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو بہترین سکیورٹی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا،آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹرسید مصطفی تنویر، اے آئی جی آپریشنز کرار حسین سید، ایس ایس پی سی ٹی ڈی یاسرآفریدی، ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی نے کہا کہ افسران و جوانوں نے ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، آئی جی اسلام آباد مظاہرین کے پتھراو سے اسلام آباد پولیس کے 08، پاک رینجرز کے 07 جوان زخمی ہوئے۔ اسلام آباد زخمی ہونے والے جوانوں میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل غضنفر علی، کنسٹیبل محمد رمضان، کنسٹیبل اللہ دتہ، کنسٹیبل مطیع اللہ، کنسٹیبل آفتاب، اے ایس آئی عاطف حسین، ہیڈ کنسٹیبل اکمل اور کنسٹیبل عثمان شامل ہیں۔پاک رینجرز کے زخمی جوانوں میں کرامت علی، سراج احمد، علی حیدر، اسد، زین، رمضان اور انسپکٹر محمد اشفاق شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے زخمی ہونے والے جوانوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری ونجی املاک کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے