سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو عبرت کانشان بنایاجائے گا. شہریار آفریدی

 
0
347

مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہے کچھ کر نہیں پارہا ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے اور ہم کنفیوژ ہیں، وزیرمملکت برائے داخلہ

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاہے کہ مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہے کچھ کر نہیں پارہا، جاگ جاﺅ مسلمانو جاگ جاﺅ اور دنیاکوبتادو کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ، پوری قوم دیکھے گی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسے عبرت کانشان بنایاجائے گا. تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم نے دنیا کو مثبت جواب دینا ہے، مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہے کچھ کر نہیں پارہا ، آج چین اور پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ، غیرملکی وفود دیکھیں یہ وہ قابل لوگ ہیں جو خدمت کررہے ہیں.شہریارآفریدی نے کہا کہ اٹھیں اورجاگیں دنیاکوبتادیں ہم ایک مضبوط قوم ہیں، آج مسلمان گھروں میں چھپ کربیٹھاہواہے، ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سے نفرت نہیں کریں گے، جاگ جاﺅ مسلمانوجاگ جاﺅ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے ہم کنفیوژ ہوچکے ہیں، دشمن عناصر ہمیں جنگ میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں. وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جائیں وہ کیسے ترقی کرے گا، آج ہم تنگ نظرہوتے جارہے ہیں ، باشعورہوں گے تو کوئی یہ نہیں پوچھے گا بچوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، ملک اپنے ابتدائی 2 دہائیوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا تھا، پاکستان کے لوگ دنیا کے ہر شعبے میں مقابلہ کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال سے متعلق بحث ہوئی، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدملزمان کونشان عبرت بنایاجائیگا، پوری قوم دیکھے گی ذمہ داروں کوکیسے عبرت کانشان بنایاجائے گا، آئین ہر شخص کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیتا، انکوائری ہونے دیں. شہریارآفریدی نے کہا وزیراعظم عمران خان قطرے کے دورے میں مصروف ہیں، کیسے نہتے انسانوں کو قتل کیاگیا، مجرموں کو سزا ضرور ملےگی، جج یا وکیل نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کا تھوڑا انتظار کرلیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ جیسے ہی آئے گی ذمہ داروں کو سزادی جائے گی، قوم اطمینان اور بھروسہ رکھے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے.