قومی اسمبلی ، منی بجٹ ، سید خورشید شاہ کو بات کر نے کی اجازت نہ مل سکی

 
0
468

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید خورشید شاہ کو بات کر نے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور نو نو کے نعرے لگائے ۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے ضمنی بجٹ پیش کر نے سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے بات سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسپیکر اسد قیصر نے خورشید شاہ کو بات کرنے کی اجازت نہ دی ۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور نو نو کے نعرے لگائے ۔